برسلز: پاکستان اور ایران کا عالمی امور پر تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق


پاکستان اور ایران نے یورپین دارالحکومت برسلز میں عالمی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے برسلز میں تعینات ایرانی سفیر علی روبتجازی کے پاکستانی سفارت خانے کے دورے کے دوران سامنے آیا جہاں وہ یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔

پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر علی روباتجازی نے آج سفارت خانے میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے برسلز میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں