سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی کی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال

فائل فوٹو۔

لیاقت آباد کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ اسپتال انتظامیہ نے صوبائی محکمہ صحت کو ارسال کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق موبائل چارچنگ پر لگانے سے شارٹ سرکٹ اور دھماکا ہوا۔ آگ سے جھلسنے والے 7 زخمیوں میں سے 6 اسپتال ملازمین تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق 7 زخمیوں میں سے ایک زخمی گزشتہ روز انتقال کرگیا۔ آگ سے جھلنسے والے ایک کی زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں