خیبر پختونخوا میں رواں ماہ 5 اضلاع میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کے دوران 52 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں ماہ صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف 104 آپریشن کیے گئے۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں 10 کارروائیوں میں 35 دہشتگرد ہلاک جبکہ ڈی آئی خان اور لکی مروت میں 6، 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں ایک کارروائی میں 3 اور باجوڑ میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں سے 5 راکٹ لانچر، 24 پستول، 19 ایس ایم جی، 3 مشین گن و دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔