قائد ین نے ناصربٹ کوسینیٹر بنوا کر کا رکنوں کے دل جیت لئے گلنوازعباسی 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکے مشہورتاجراورسیاسی وسماجی رہنماء ،سابقہ کو نسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈراجہ گلنوازعباسی نے ایک بیا ن میںکہاہے کہ قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف نے سینٹ کے انتخابات میںراولپنڈی کے مشہورسیا ستد ان ناصربٹ کوسینٹ کاٹکٹ دے کراورپھران کی بلا مقابلہ کامیابی کویقینی بناکرمخلص کارکنان کے دل جیت لیئے ہیں،انہوںنے کہاکہ ناصربٹ اوران کا پوراخاندان مبارکبادکامستحق ہے،راجہ گلنوازعباسی نے کہاکہ میرے اورمیرے خاندان کے تمام بزرگو ں کے راولپنڈی کے اس مشہورسیاسی خاندان کے سا تھ دیرینہ تجارتی،سیاسی،سماجی تعلقات چلے آرہے ہیں،اورناصربٹ نے اپنی تمام ترزندگی میںقا ئدمسلم لیگ میاںنوازشریف اورانکے خاندان کے ساتھ اوربالخصوص مسلم لیگ ن کیلیئے ہمیشہ ہرموقع پر مخلصانہ کرداراداکرتے ہوئے اپنی تمام ترصلاحیتو ںکوبروئے کارلایااورکبھی بھی پیٹھ نہیںدکھائی، اور تما م ترمشکل ترین معاملات میںسیسہ پلائی ہوئی دیوا ر کی طرح قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف اورمسلم لیگ کے ساتھ کھڑے رہے،میاںنوازشریف نے ناصربٹ کوسینٹ میںمنتخب کرواکے جوایک بہت بڑ ے سیاسی گھرانے کوجوعزت بخشی ہے،اس سے مسلم لیگ سے وابستہ دیرینہ کارکنان میںخوشی ومسرت کی لہردوڑگئی ہے،بلکہ پرانے اورمخلص کارکنان کوسرا ٹھاکرجینے کاموقع فراہم کردیاہے،انہوںنے کہا کہ ناصربٹ بلاشبہ ایک بہترین صلاحیتوںکے ما لک ہیں،اوران کے ممبرآف سینٹ پاکستان بننے سے جوعلاقہ میںخوشی کی لہرپائی جاتی ہے وہ موقع کے حالات کے مطابق سوفیصددرست ہے،انہو ںنے ناصربٹ اورانکے پورے خاندان کواس عزت افزائی پردلی مبارکبادپیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں