گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پسوال میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب

 فتح جنگ(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پسوال میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی اعظم پسوال کے صاحبزادے ملک احتشام اعظم پسوال اور ایجوکیشن آفیسر کاشف نعیم تھے۔ اس کے علاوہ طلبہ کے والدین نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دو بالا کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ ارم ناز صاحبہ پرنسپل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جیندڑ نے انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے، شاندار کارکردگی پر پوزیشن ہولڈرز بچوں میں اسناد، ٹرافیاں، گول میڈلز اور مہمانِ خصوصی احتشام اعظم پسوال نے پوزیشن ہولڈرز ہر سٹوڈنٹ کو 1000 روپے خصوصی انعام دئیے۔ آخر میں ایجوکیشن آفیسر کاشف نعیم نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانوں، سٹاف ممبران اور والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی لمحات میں سے بچوں کی خوشی کے لیے وقت نکالا اور نتائج کی تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں