پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ میں اپنے تمام ضلعی و تحصیلی ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو سندھ بھر میں شہداء کے لیے دعائیہ تقاریب ہوں گی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کو برسی کے موقع پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ برسی کا جلسہ رمضان کے باعث عید کے بعد 14 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہو گا۔