کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

چکوال: کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، ایک ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے جا ٹکرایا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں