معاوضے کی ادائیگی کے بعد مادہ ٹائیگر مالک کو واپس کردی جائے گی، محکمہ وائلڈ لائف

فوٹو فائل

ملتان میں الپہ کے علاقے میں مادہ بنگال ٹائیگر کے پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلنے کے معاملے پر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مالک کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے بعد اسے مادہ ٹائیگر واپس کردی جائے گی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وقاص نامی شخص نے مادہ ٹائیگر لاہور کے فیضی نامی شخص سے خریدی۔

انہوں نے کہا کہ مادہ ٹائیگر کے مالک نے اپنا لائسنس محکمہ وائلڈ لائف کو پیش کیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مادہ ٹائیگر کا مالک محکمانہ معاوضہ ادا کرے گا، معاوضے کی ادائیگی کے بعد مادہ ٹائیگر اس کے مالک کے حوالے کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملتان میں الپہ کے علاقے میں مادہ بنگال ٹائیگر پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلی تھی۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ مادہ ٹائیگر کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا، جسے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے، مادہ رائل بنگال ٹائیگر کی عمر 2 سال اور مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں