عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایسٹر کے پیغام میں غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کی غزہ میں انسانی امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی جائے۔ ہم بچوں کی آنکھوں میں کتنا کرب و اذیت دیکھ رہے ہیں۔
پاپائے اعظم نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں کے بچے مسکرانا بھول گئے ہیں، بچوں کی آنکھوں میں سوال ہیں کہ یہ ہلاکتیں، یہ تباہیاں کیوں ہیں؟
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ ہمیشہ حماقت اور شکست ہوتی ہے۔