غزہ میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 77 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی جانب سے جاری جنگی جرائم کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 782 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 75 ہزار 298 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔