ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ 5 روز قبل سمن آباد کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے بازیاب کروالیے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ مغوی بچوں کا قریبی رشتے دار ہے، ظفر صدیق چھانگا کے مطابق ملزم کو لگتا تھا اس کے انکل کے پاس بہت پیسے ہیں۔
ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ اغوا کی منصوبہ بندی کی۔ دونوں طالبعلموں کو اسکول وین سے اتار کر اغوا کیا گیا۔