بڑا طبقہ نہیں دیتا ٹیکس صرف تنخواہ دار دیتے ہیں، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ٹیکس صرف تنخواہ دار دیتے ہیں۔

سب تک نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ تقریباً 26 سو ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس دینے کے بجائے عدالت چلے جاتے ہیں، بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا صرف تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دیتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، آنے والے ڈیڑھ دو سال میں معیشت بحال ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس کے اربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ان میں سے آدھے ہی ریکور ہوجائیں تو ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کیا عدلیہ نے سوچا ہے کہ ان کیسز کے فیصلے کیے جائیں، سالوں سے یہ کیسز التوا میں ہیں، ٹیکس اور بجلی چوری روکنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں