قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان شاہین آفریدی کے مشوروں کی قدر کی ہے۔
کپتان مقرر کیے جانے کے بعد دیے گئے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ابھی جوان ہیں، وہ کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر روز بہتر ہو رہے ہیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ بحیثیت کپتان شاہین آفریدی کے مشوروں کی قدر کی ہے، مستقبل میں بھی فاسٹ بولر سے مشورے کرتا رہوں گا۔