پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے، شرجیل میمن


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی الیکشن لڑ رہی ہے، ریٹائرمنٹ فائل نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ریٹائرمنٹ فائل کرنے کے بجائے صرف پریس کانفرنس کی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس بیان بازی اور کہانی سے زیادہ کچھ نہیں، وہ کسی بھی قیمت پر ریٹائرمنٹ کے کاغذات جمع نہیں کروائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں بےامنی اور بےبنیاد الزامات کی سیاست چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے، حقائق کی جانچ پڑتال کرکے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کو جانچا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں