ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہباز نے ویڈیو بنا کر خود کو بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کی، لیکن تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس نے شہباز کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا، عدالت نے دونوں کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
22 سالہ ماریہ کے قتل پر ایک بھائی اور باپ پہلے ہی گرفتار ہیں، پولیس نے ملزم شہباز کا ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا۔