لاہور: گھر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی


لاہور میں  سمن آباد کے علاقے رسول پارک کے ایک گھر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن اخلاق اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فرانزک ٹیم نے کارروائی شروع کردی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم کی ایک سال قبل مقتول سرفراز کے گھر منگنی ہوئی تھی، ملزم ندیم نے مقتول سرفراز کے گھر آکر فائرنگ کی، جس سے سرفراز، نادیہ جاں بحق ہوگئے جبکہ عرفان اور شازیہ زخمی ہوگئی۔

فائرنگ کے بعد ملزم ندیم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں