دہشت گردی میں ہلاک 5 چینی شہریوں کے لیے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی جانب سے پھول رکھے گئے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے بھی نور خان ایئر بیس پر پھول رکھے گئے۔
اس موقع پر مرحومین کے احترام میں 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔