نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین آفریدی کو آج آرام دینے پر بات چیت ہوگی

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی آج کپتان بابر اعظم سے کاکول میں مشاورت شروع کرے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں کو آرام دینے اور روٹیشن کے تحت کھلانے پر بات چیت ہو گی، 5 میچز کی سیریز کے لیے 17 سے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا، سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی جو ان دنوں کاکول میں ہی موجود ہے گزشتہ روز وائٹ بال ٹیم کے کپتان بننے والے بابر اعظم سے آج مشاورتی عمل کا آغاز کرے گی۔

سلیکٹرز آج کاکول میں چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے اور فٹنس کیمپ کے حوال سے فیڈ بیک دیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کے لیے 17 سے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، انہی میں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہو گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن یکم مئی ہے جبکہ 25 مئی تک اسکواڈ میں تبدیلی کی جا سکے گی، اس کے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں