پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت میں 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 پیسے کمی کردی گئی، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 167 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

پیٹرول اور ڈیزل 60، 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں یکم اپریل رات 12 بجے سے کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں