سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی مریم نواز سے آج ملاقات کا امکان


سینیٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آج ملاقات کا امکان ہے، وفد میں قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور دیگر شامل ہوں گے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو فائزہ ملک کو دستبردار کرانے کے لیے فارمولا دے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں تعیناتیوں، ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیپلز پارٹی ارکان کی سفارشات کو مدنظر رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

پیپلز پارٹی کو بطور اتحادی حکومتی معاملات میں اہم ذمہ داریاں دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں