حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اسرائیل میں گرفتار

فائل فوٹو۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کو اسرائیل میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن کو تحقیقات کےلیے گرفتار کیا ہے۔ 

اسرائیلی پولیس کے مطابق صباح عبدالسلام ہنیہ کو حماس سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

اسرائیلی پولیس کے مطابق صباح عبدالسلام کے گھر سے اسرائیل مخالف دستاویزات اور دیگر شواہد ملے ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ صباح عبدالسلام ہنیہ اسرائیل کی شہری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں