مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ق  لیگ اور آئی پی پی کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے خاتون امیدوار کو دستبردار کرانے کو سراہا گیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ سب کی وزیراعلیٰ ہیں، ساتھ مل کر چلیں گے، ہمارا عزم پنجاب کی ترقی ہے، کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں بشریٰ بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دیں گے۔

غضنفر عباس نے کہا کہ آئی پی پی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں