اسلام آباد، پولیس کا فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن


اسلام آباد پولیس کا فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 77 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق رواں ماہ 5554 فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کالے شیشے والی 1884 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ 77 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی سے متعلق مزید بتایا کہ کوئی بھی ادارہ گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال کی اجازت دینے کا مجاز نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں