ہیکرز کا معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال


ہیکرز معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مجموعی طور پر 132 ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے جن کے ذریعے ہیکرز اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کر کے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے، مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں معروف اینٹی وائرس انسٹال کر کے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں