میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ملائے گئے بشری بی بی کا دعویٰ

سابقہ خاتونِ اول، بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ شبِ معراج کے دن میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ملائے گئے۔

بشری بی بی نے اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی۔

بشریٰ بی بی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھےجیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا ہے، اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔

بشری بی بی کا کہنا تھا کہ تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھےآنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے.بشری بی بی نے مزید کہا کہ مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

اس دوران صحافی نے بشریٰ بی بی سے سوال کیا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیر کھول دی جاتی ہیں، مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں