فن لینڈ کے ایک اسکول میں طالب علم کی ساتھی طلبا پر فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے 12 سالہ مشتبہ طالبعلم کو پکڑ لیا گیا، تمام متاثرین فن لینڈ کے شہری اور سب کی عمریں لگ بھگ 12 برس ہے۔
بچوں کے والدین نے فنش میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت ہیلسنکی کے شمال میں واقعہ شہر وانٹا کے ورٹولہ اسکول کے کلاس روم میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ طالب علم کے پاس سے ہینڈ گن برآمد ہوئی ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
فائرنگ کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں، فائرنگ کی تحقیقات قتل اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت کی جا رہی ہیں۔
15 سال سے کم عمر ہونے کی وجہ سے مشتبہ طالب علم کو پولیس کی حراست میں نہیں لیا جا سکتا، لہٰذا اسے اسکول سروسز کیئر کے حوالے کیا جائے گا۔