استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔

ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے سات کی حالت نازک ہے۔ آگ شہر کے یورپی حصے میں لگی اور زیادہ تر ہلاک اور زخمی افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آگ دن کے وقت ایک نائٹ کلب میں مرمت کے کام کے دوران لگی، آگ بجھا دی گئی ہے اور اب وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں