بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں: رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر پولیس افسروں کو پھر نوٹس جاری

فیصل آباد:  بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے پر رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او اور ایس پی کو پھر نوٹس جاری کردیا گیا۔سیشن جج ساؤتھ نے بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں انصاف لائرزفورم کی جانب سے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا نیا ایڈریس جمع کرا دیاگیا ہے. عدالت نے فریقین سے 8 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں