جنیفر لوپیز اور بین افلیک نے ایشا امبانی کا مینشن 500 کروڑ میں خریدا تھا

تصویر سوشل میڈیا۔

ہالی ووڈ کے صف اول کی فلمی جوڑی جنیفر لوپز اور بین افلیک ان دنوں نیویارک میں گھر خریدنے کے لیے سرگرداں ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کا لاس اینجلس والا مینشن کبھی ماضی میں بھارت کے مشہور زمانہ بزنس مین اور ریلائنس انڈسٹری کے مالک، ایشیا کے امیر ترین شخص اور دنیا کی دولت مند ترین شخصیات میں گیارہویں نمبر پر موجود مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل کا تھا۔

واضح رہے کہ جنیفر لوپز اور بین افلیک نے یہ گھر ایشا امبانی اور انکے شوہر سے گزشتہ برس جون میں خریدا تھا۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر 38 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور اس میں 12 بیڈ رومز، جم، 24 باتھ رومز، ایک انڈور پکل بال کورٹ، سالون، ایس پی اے ایس، 155 فٹ لمبا ان گراؤنڈ انفینٹی پول، ایک اوور لوک کچن، متعدد لش لونز اور ایک بیڈ منٹن کورٹ بھی موجود ہے۔ 

جنیفر لوپز اور بین افلیک نے یہ محل نما گھر 61 ملین امریکی ڈالرز یا 500 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی رقم میں خریدا تھا۔ اس سے قبل بین افلیک نے 2022 میں اپنا پسیفک پیرا ڈائز ہوم 28.5 فروخت کیا جبکہ جنیفر لوپز نے اپنا بیل ایئر پراپرٹی 34 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں