اسرائیل کا غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ، امریکا کو بھی غصہ آگیا

امریکی صدر جوبائیڈن— فائل فوٹو

امریکا نے غزہ میں اسرائیلی حملے کے باعث امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار اور مذمت کی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل پر تنقید کی ہے۔

اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ شہریوں کو ضروری مدد پہنچانے کی کوشش کرنے والے امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے اسرائیل نے  خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کل جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کے قافلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 7 ارکان کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس نے بھی غصے کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے امدادی گروپ کے بانی کو فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں آئی ڈی ایف کے حملے کے بارے میں جان کر غصہ آیا جس میں کل ورلڈ سینٹرل کچن کے انسانی ہمدردی کے کارکن مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں