پاکستانی کرکٹرز آرمی چیف کی جانب سے افطار پر مدعو

—فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہو گا۔

7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے، جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے۔

7 اپریل کی رات ہی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں