روس کا افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور

روسی صدر ویلادمیر پیوٹن— فائل فوٹو

روس افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور کررہا ہے۔

کریملن ترجمان کے مطابق افغان طالبان کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کی ضرورت ہے، اہم مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، طالبان افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کو کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر کام کررہے ہیں۔

اس معاملے پر روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں