انٹربینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ملک کی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے لین دین کے دوران صبح کے وقت روپے کا پلڑا بھاری رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277.80 روپے پر آگئی۔