اسرائیلی جارحیت اور بمباری کے باعث غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا، عالمی رپورٹ

غزہ میں تباہی و بربادی کا ایک منظر(تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

عالمی بینک اور اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کی پٹی کے مالی نقصانات کے حوالے سے مشترکہ رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جنوری 2024 تک اسرائیلی بمباری سے بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگیا ہے۔ 

مشترکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے مالی نقصانات کا تخمینہ 18 ارب 50 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

مشترکہ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہو گئے جبکہ 75 فیصد آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں