اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج رات مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔