وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سکھر میں 3 سال قبل لاپتہ ہونے والی بچی پریا کماری کی بازیابی کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کریں گے۔ ایس ایس پی امجد شیخ ، ایس ایس پی تنویر اور 2 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے پریا کماری کی گمشدگی کے معاملے میں جے آئی ٹی کو 3 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف ورثاء اور ہندو برادری نے جے آئی ٹی میں جوڈیشری اور دیگر اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریا کماری کے ورثا اور ہندو برادری نے کہا ہے کہ سندھ میں غیر محفوظ ہیں، ہم اربوں روپے کا کاروبار کرتے ہیں، ٹیکسز بھی دیتے ہیں، نظریں انہیں دیکھتی ہیں، جنہیں وہ ووٹ دیتے ہیں۔