پاک امریکا سیکورٹی پارٹنر شپ بڑھائیں گے، امریکا

فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی پارٹنر شپ کو وسعت دیتے رہیں گے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق سوال پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت پر واضح کیا ہے کہ ہم ان سے مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، ان تحقیقات کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔

طالبان کو اقوام متحدہ کی طرف سے امداد پر کہا کہ شراکت داروں سے کہتے ہیں یہ یقینی بنایا جائے کہ امداد ان تک پہنچے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں