کون سے کھانے سر کی خشکی کا باعث بنتے ہیں؟

 سر کی جلد پر خشکی کا ہونا عام مسئلہ ہے جس کی شکایت تقریباً ہر کوئی ہی کرتا ہے۔سر کی جلد پر خشکی مردہ خلیوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ اکثر مالاسیزیا نامی فنگس کے زیادہ بڑھنے کے نتیجے میں ہوتا ہے جس سے خارش اور جلن ہوتی ہے۔خشکی بڑھنے کی اور بہت سی وجوہات ہیں لیکن کچھ خوراک ایسی بھی ہوتی ہیں جو خشکی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

چینی اور پراسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال

چینی اور پراسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال سر کی جلد پر موجود مائیکرو جینزموں کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور یہ مالاسیزیا کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے جس کی وجہ سے خشکی میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر آپ سر کی خشکی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو شوگر، سوڈا جیسے کھانوں سے گریز کریں۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی ناکافی مقدار

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اومیگا 3 سے بھرپور غذاؤں کا ناکافی استعمال سر کی خشکی کی وجہ بنتی ہے اس کیلئے آپ کو چاہیے کہ مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ کا زیادہ استعمال کریں۔

زنک اور وٹامنز بی کی کمی

زنک اور وٹامن بی 6، بی 7 اور بی 12 وہ اہم وٹامنز ہیں جو جلد کیلئے انتہائی اہم ہیں، ان غذائی اجزاء میں کمی جلد کی نشونما میں خلل ڈال سکتی ہے اور خشکی کی علامات کو بڑھا سکتی ہے۔اس لیے آپ کو چاہیے کہ بیف کا گوشت، انڈے، ہری سبزیاں، اناج کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

جسم میں پانی کی کمی

جسم میں پانی کی کمی بھی خشکی کی وجہ بنتی ہے، یہ ناصرف سر کی خشکی کو بڑھاتی ہے بلکہ پورے جسم کی جلد کو خشک کردیتی ہے اس لیے ماہرین طب کی جانب سے دن بھر میں 8 گلاس پانی پینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں