فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں 12 سال کے بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم قاری کی رہائی کو پولیس نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ سے مشاورت کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔
بچے سے زیادتی کا مقدمہ 12 مارچ کو قاری کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد اور مدعی نے صلح کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا۔
مدعی کے الزام میں غلط فہمی کے بیان پر مجسٹریٹ نے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کر دیا تھا۔