پاکستان میں عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز عید پر چار چھٹیوں کی منظوری دی تھی تاہم نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔ بدھ کو کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کےمطابق جن دفاتر میں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے ان میں عید الفطر پر بدھ 10 اپریل سے لے کر جمعہ 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر میں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے کہ ان میں بدھ 10 اپریل سے لے کر ہفتہ 13 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ یاد رہے کہ ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر میں ہفتہ کو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے۔ اس طرح عید الفطر کی سرکاری تعطیلات چار ہیں جب کہ اتوار کی چھٹی ملا کر لوگ پانچ دن عید کی چھٹیوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں