پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے، حکومت کیسے چلے گی؟ عوام اب خود سڑکوں پر آئیں گے، موجود حکومت 2 مہینوں سے زیادہ نہیں چل سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں تو ان کا کیسے حق بنتا ہے؟
اُن کا کہنا ہے کہ اسفندیار ولی خان کیس میں پہلے میں حاضر ہوتا تھا، کیسز میں حاضر نہ ہو سکا تو میرے خلاف ہرجانے کا فیصلہ آ گیا۔
شوکت یوسف زئی نے مزید کہا ہے کہ سستی شہرت کے لیے اس طرح کیسز سامنے آتے ہیں، میں نے 15 کروڑ روپے ہرجانے کو چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ججز کے خطوط کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ فل بینچ بنے اور میڈیا کے سامنے سماعت ہو۔