پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے ’آنٹی‘ کہیں۔
حال ہی میں سینیئر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔
اسی پروگرام میں انہوں نے ان اداکاروں اور دوستوں کے بارے میں بھی بات کی جو عمر میں تو زیادہ ہیں لیکن جوان ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں اور دوسروں کو آنٹی یا آپا کہتے ہیں۔
دوران انٹرویو صبا فیصل سے سوال کیا گیا کہ لوگ آپ کو کس نام سے پکارتے ہیں، کوئی آپا، باجی، خالہ کہہ کر مخاطب کرے تو کیسا لگتا ہے؟