اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے سے گرفتار فلسطینیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج 7 اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے سے اب تک 8 ہزار 30 فلسطینیوں کو گرفتارکر چکی ہے۔