بشریٰ بی بی کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملانے کے شواہد نہیں ملے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کے چار سینئر ڈاکٹرز نے آج بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ زہر دینے یا ٹوائلٹ کلینر کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بشریٰ بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹا ثابت کیا، میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہوگیا دونوں میاں بیوی عادتاً جھوٹے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں، دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں