عید سے ایک دن پہلے تعطیل کا اعلان نہ ہونے سے آبائی علاقوں کو جانیوالے پریشان

فائل فوٹو۔

حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی 10 سے 13 تک اپریل تعطیلات کے اعلان کے باعث عیدالفطر پر اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے شہری پریشان ہیں۔ 

ہر سال عیدین کے موقع پر عید سے ایک دن پہلے بھی تعطیل کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے اس مرتبہ عید سے ایک دن پہلے تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

عید سے ایک دن پہلے تعطیل نہ ہونے پر آبائی علاقوں میں جانے والوں کےلیے مشکل پیدا ہونگی۔ 

ایک شہری کے مطابق حکومت نے 9 اپریل کو تعطیل کا اعلان نہ کرکے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 

اسکا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو عیدالفطر ہونے کی صورت میں کیسے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچیں گے؟

مذکورہ بالا شہری نے مزید کہا کہ اس سے پہلے عیدین پر حکومت کی جانب سے ایک دن پہلے تعطیل دی جاتی تھی۔ 

حکومت آبائی علاقوں میں جانے کےلیے عید سے ایک دن پہلے 9 اپریل کو تعطیل کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں