روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی حکام نے کیف سے بتایا کہ روسی ڈرون حملے میں خارکیف کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون حملے سے توانائی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی حکام نے بتایا کہ ڈرون حملے کے بعد ساڑھے 3 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔