گجرات کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میجر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت زمین بوس ہونے سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،جبکہ ہسپتال عملے سمیت 18 کے قریب افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے
افسوسناک واقعے پر سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو حادثہ کے حقائق جانے کی ہدایات جاری کی
رہنما مسلم لیگ ق سید حسن شاہ نے وفاقی وزیر سالک کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا
ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود نے سالک حسین کی ٹیم کو جائے حادثہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
وفاقی وزیر سالک سالک حسین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور حادثے میں زخمی مریضوں کی عیادت کرنے کیساتھ ساتھ کھانا تقسیم کیا
اس موقع پر بریفنگ کے دوران ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال نے بتایا کہ فی میل سرجیکل وراڈ کے نیچے والے حصہ پر مرمتی کام جاری تھا
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ٹیم میں چوہدری سارب وڑائچ سمیت زاہد سندھو جسوکی،چوہدری اختر سرکانہ،نعیم بھٹی،حسین سرکانہ،اسفند خان ،راو عاقب،اویس وڑائچ سمیت دیگر رہنماؤں بھی ہمراہ تھے
سالک حسین کے قریبی ساتھیوں کا کہنا تھا ذمہ داروں کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےذمہ داران کے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے گا وہ دن اب ختم ہوچکے ہیں جب اپنوں کو بچا لیا جاتا تھا
1 تبصرہ
Very nice post and right to the point. I don’t know if this is in fact the best place to ask but do you folks have any ideea where to hire
some professional writers? Thanks in advance 🙂 Lista escape room