سانحہ کھاریا ں پر کھاریاں بار ایسویسی ایشن کا اجلاس،خواجہ سراؤں کمیونٹی کیخلاف جھوٹے، بے بنیادمقدمہ کو خارج کرنیکا مطالبہ

چند روز قبل کھاریاں تھانے میں پیش آنےوالےواقعے پر کھاریاں بار ایسوسی ایشن اجلاس کا انقعادکیا گیا

اجلاس کی صدارت چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں نے کی، دوران اجلاس تمام طبقات کے نمائندگان نےسانحہ کھاریاں کے حوالے سے اظہارخیال کیا

دروان اجلاس اگلالا ئحہ عمل کیساتھ ساتھ ایک مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل مین لانےکا فیصلہ کیا گیا ،کمیٹی میں وکلاء اور سول سوسائٹی کےنمائندگان پر ہونگےجو خواجہ سراءکمیونٹی کوقانونی معاونت فراہم کریں گئے

اجلاس میں خواجہ سراءکمیونٹی کے خلاف درج جھوٹی اور بے بنیاد مقدمے کو فوری طور پر خارج کرنیکا کا مطالبہ کیا گیا اورخواجہ سراء کیساتھ بدسلوکی اور تشدد سمیت پیسے چھینے والے پولیس ملازمین کیخلاف درج مقدمے میں جرائم متعلقہ دفعات کو ایزاد کیا جائے اور قانون کے تمام تقاضا جات پورے کر کے کاروائی کی جائے

دوران اجلاس وکلاء نے ایس ایچ او کھاریاں،ڈی پی او گجرات،آرپی او گوجرانوالہ کوبھی نا اہلی غفلت، لاپرواہی کرنے کیساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کیساتھ بدسلوکی میں ملوث پولیس ملازمیں کی حمایت و تحفظ فراہم کرنے پر افسران بالا کو بھی معطل کر کے محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں