وزیرِ اعلیٰ کو دعوت دی کہ وہ آئیں تاکہ تعلقات درست ہوں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیرِ اعلیٰ کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں تاکہ تعلقات درست ہوں۔

زرعی یونیورسٹی پشاور میں گندم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود روس اور یوکرین سے گندم درآمد کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ گندم کے کاشت کاروں کو سپورٹ کریں، میں وفاق اور صدر سے آپ کا وکیل بن کر بات کروں گا۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ زراعت کے لیے آپ کو بلینک چیک دیتا ہوں، جو مدد چاہیے وہ ہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں خیبر پختون خوا کا مقدمہ مرکز میں جا کر لڑوں گا، میں صوبے کے تمام سیاسی صدور کے پاس جانے کو تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں