پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس کراچی میں شروع، حفیظ اور کامران اکمل بھی شریک

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) لیول ٹو کوچنگ کورس کراچی میں شروع ہوگیا جس میں محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت 8  ٹیسٹ کرکٹرز شریک ہیں۔

چھ روزہ کوچنگ کورس حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے جہاں پاکستان ٹیم کے سابق اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی نگرانی میں کورس کے شرکاء کو کوچنگ دی جارہی ہے۔

کوچنگ کورس میں 27 شرکاء شامل ہیں جس میں محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت 8 سابق ٹیسٹ کرکٹرز شامل ہیں، جن میں دو خواتین بھی شریک ہیں۔

کوچنگ سیشن میں آؤٹ ڈور سیشن بھی ہوئے اور لیکچر بھی دیے گئے۔

اس سلسلے میں سابق کپتان محمد حفیظ اور کامران اکمل نے کہا کہ کوچنگ کورس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں